اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ عربی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کا ’’ حسین علی احمد الجزیری‘‘ نامی ۱۴ سالہ نوجوان آج صبح انقلاب بحرین کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مظاہرات کے دوران شہید ہو گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ’’ الدیہ‘‘ کے علاقہ میں ہونے والے مظاہرات کو روکنے کے لیے آل خلیفہ کے حفاظتی دستوں نے مظاہرین پر گولی چلائی جس کے نتیجہ میں یہ ۱۴ سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ حسین علی الجزیزی کی شہادت کے بعد مظاہرین اور ال خلیفہ کے فوجی دستوں کے درمیان کافی جھڑپ ہوئی۔


